Home / تازہ ترین خبر / پیٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا حکم

پیٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا حکم

لاہور: ہائیکورٹ نے پیٹرول بحران کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں ملک میں پیٹرول کے حالیہ بحران سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے فیصلے میں عدالت نے بحران کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان سے کمیشن کے لیے نام بھی طلب کیے ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے نام بہتر نہ ہوئے تو عدالت نام تجویز کرے گی، مجھے مضبوط لوگ کمیشن میں چاہئیں اور اگر کسی نے سرکاری ریکارڈ چھپانے کوشش کی تو سخت کارروائی ہوگی۔

دورانِ سماعت جسٹس قاسم نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں اس حمام میں سب کے کپڑے اتریں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری ٹو وزیراعظم بہت بڑا آدمی ہے، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم حکومت بھی چلاتا ہے اوراسٹیبلشمنٹ بھی، چار چار مرتبہ بلانے سے بھی وزیراعظم کاپرنسپل سیکرٹری نہیں آتا، یہ وفاقی حکومت کی خراب گورننس کی انتہا ہے۔

عدالت نے کہا کہ حکومت نے مطمئن نہ کیا تو آرڈر میں لکھ دوں گا، یہ گڈ گورننس ہے کیا؟ حکومت کی موجودگی میں پیٹرول بحران پیدا ہوا۔

بعد ازاں عدالت نے  کیس کی مزید سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہےکہ ملک میں گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد سے پیٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگیا تھا جس پر وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیا اور اوگرا نے 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بحران کا ذمہ دار قرار دیا جب کہ تین کمپنیوں پر جرمانہ کیا گیا۔

Check Also

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *