Home / جاگو کھیل / بین اسٹوکس کو بطور ٹیسٹ آل راؤنڈر اہم اعزاز حاصل

بین اسٹوکس کو بطور ٹیسٹ آل راؤنڈر اہم اعزاز حاصل

ساؤتھمپٹن: 

انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین اسٹوکس کواہم اعزاز حاصل ہو گیا۔

بین اسٹوکس تیز رفتاری سے 4000 رنز اور 150 وکٹوں کے کلب کو جوائن کرنے والے دوسرے ٹیسٹ آل راؤنڈر بن گئے، اسٹوکس ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈین کرکٹر الزاری جوزف کی وکٹ اڑا کر اس سنگ میل تک پہنچے، انھوں نے پہلی اننگز میں 49 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔

اسٹوکس اس کلب میں 64 ٹیسٹ میچز میں پہنچے، تیز رفتاری سے 4000 رنز اور 150 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز گیری سوبرز کو حاصل ہے جنھوں نے یہ کارنامہ 43 میچز میں انجام دیا۔

Check Also

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے پانچویں بلند ترین چوٹی سر کر لی

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ ناٸلہ کیانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *