Home / جاگو پاکستان / قرضوں کی انکوائری: ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ

قرضوں کی انکوائری: ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو کرپشن کی تحقیقات کے لیے مجوزہ کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کے بعد قوم سے خطاب میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران سابقہ حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا جو قرضوں کے استعمال اور ان میں کرپشن کی بھی تحقیقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر کو کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حسین اصغر سابق پولیس افسر ہیں اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب سمیت ایف آئی اے میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں

Check Also

سپریم کورٹ: جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری پر1 ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب

سپریم کورٹ نے سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری پر ایک ماہ میں پیشرفت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *