Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / یوٹیوبر عمر خان کی اہلیہ سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟

یوٹیوبر عمر خان کی اہلیہ سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟

پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبر عمر خان المعروف یوخانو نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اہلیہ سے ملاقات اور شادی کا تمام احوال مداحوں کو بتایا ہے۔

نومبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے عمر خان نے اپنے وی لاگ میں بتایا ہے کہ ان کی اپنی اہلیہ سے ملاقات سوشل سائٹ اسنیپ چیٹ کے ذریعے ہوئی تھی اور بات چیت کے آغاز کے محض تین ماہ کے اندر نومبر 2019 میں دونوں کا نکاح ہوگیا۔

یوخانو کی اہلیہ نے وی لاگ میں بتایا کہ میرا تعلق سعودی عرب سے ہے، پاکستان صرف نکاح کیلئے آئی تھی اسی لیے نکاح کے فوراً بعد ایک سال کیلئے میں دوبارہ سعودی عرب چلی گئی، ایک سال بعد ہماری شادی کی تاریخ رکھ دی گئی اور میں پاکستان آگئی۔

یوٹیوبر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مجھے شادی کے لباس کو لے کر کچھ مسائل تھے لیکن جب میں نے اسے پہن کر دیکھا تو وہ بہت خوبصورت اور مکمل تھا۔

خیال رہے کہ تین روز قبل یوٹیوب پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو کو اب تک 7 لاکھ 24 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ مداح دونوں کی اس ملاقات پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے ان کیلئے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

Check Also

ہانیہ عامر نے عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی ڈمپل گرل اداکارہ ہانیہ عامر نے ساتھی فنکارہ عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *