Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عائزہ خان نے ’مدرز ڈے‘ پر بچوں کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں

عائزہ خان نے ’مدرز ڈے‘ پر بچوں کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں

پاکستان کی ہر دلعزیز، معروف اداکارہ و سپر ماڈل عائزہ خان نے ایک بار پھر بطور ماں زندگی کے خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے مدرز ڈے کے موقع پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’لاپتہ‘ کی اداکارہ نے ماں کے رشتے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ننھے منے بچوں کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے طویل کیپشن لکھا ہے۔

عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ماں کا دن مبارک ہو! یاد رکھیں، بچے اپنے والدین کے حقیقی عکاس ہوتے ہیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے بچے کی ہر حرکت کو نظر میں رکھیں، آپ کے بچے جو بھی آپ کو کرتا ہوا دیکھ رہے ہیں وہ اس کی عکاسی کریں گے، انہیں پیار دیں، اپنے بچوں کے لیے یادیں اکٹھی کریں، ماں ہونا واقعی عورت کی سب سے بڑی طاقت ہے، الحمدللّٰہ۔‘

اپنے اس کیپشن میں اداکارہ نے ناصرف تمام ماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے بلکہ اُنہیں خراجِ تحسین بھی پیش کیا ہے اور بچوں کی پرورش کے بارے میں مفید مشورے بھی دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ عائزہ خان کی 2014ء میں اداکار و میزبان دانش تیمور کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔

اس جوڑی کے دو بچے، بڑی بیٹی حورین اور ایک بیٹا ریان تیمور ہے۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *