Home / جاگو پاکستان / پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائینز کے کرایوں میں دوگنا اضافہ

پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائینز کے کرایوں میں دوگنا اضافہ

کراچی: 

پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائینز نے اپنے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا۔ایکسپریس نیوزکے مطابق عید قربان کے قریب آتے ہی پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائینز نے اپنے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا ہے، جون 2021 میں کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کم سے کم کرایہ 7 ہزار روپے تھا، تاہم اب اب طلب بڑھنے پر اندرونِ ملک فضائی کرایوں میں تقریباً دُگنا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ 13 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، اسی طرح کراچی سے اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 13 ہزارروپے سے زائد کردیا گیا ہے، جب کہ ائیر لائنز کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد کراچی کے ریٹرن ٹکٹ پر 25 ہزار روپے سے زائد وصول کئے جارہے ہیں۔

Check Also

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں، اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *