Home / جاگو دنیا / اسرائیلی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، سفید جھنڈا تھامے فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، سفید جھنڈا تھامے فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی ایک اور کارروائی کیمرے میں قید ہوگئی۔

غزہ شہر میں محفوظ قرار دیے گئے علاقے میں انسانیت دشمن اسرائیلی اسنائپر نے غیر مسلح اور ہاتھوں میں سفید پرچم تھامے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

شہید ہونے والا شخص گھر میں رہ جانے والے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے واپس جا رہا تھا۔

فائرنگ سے قبل گروپ کے ایک شخص نے برطانوی چینل کو انٹرویو بھی دیا تھا۔

Check Also

متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *