Home / جاگو دنیا / سری لنکا میں آن لائن مواد کنٹرول کرنے کا قانون منظور، اپوزیشن کی تنقید

سری لنکا میں آن لائن مواد کنٹرول کرنے کا قانون منظور، اپوزیشن کی تنقید

سری لنکا نے آن لائن مواد کنٹرول کرنے کا قانون منظور کرلیا،تاہم اپوزیشن جماعتوں نے قانون کو آزادی اظہار پر قدغن قرار دے دیا۔

سری لنکا کی پارلیمنٹ نے اکثریتی ووٹوں سے آن لائن مواد کنٹرول کا بل منظور کیا، بل میں آن لائن غیرقانونی مواد پوسٹ کرنے والے کو جیل کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

آن لائن مواد کی جانچ کے لیے پانچ رکنی کمیشن بنایا گیا ہے، سری لنکن حکومت کا کہنا ہے کہ قانون سائبرکرائم، بچوں سے زیادتیوں اور آن لائن فراڈ روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

اپوزیشن اور سماجی تنظیموں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر پابندی قرار دیا ہے۔

 

Check Also

متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *