Home / جاگو کھیل / پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے، مومن الحق

پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے، مومن الحق

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے کہا کہ  ہم ہر شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، گرین شرٹس اور بنگال ٹائیگر نے آج خوب پریکٹس کی جب کہ شہریوں کو مشکلات سے بچانے کےلے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا اور میچ کیلئے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *