Home / جاگو بزنس / سائٹ انتظامیہ کی ڈھٹائی، کمپیوٹر اور ڈیٹا آپریٹرز 9 ماہ بعد بھی اپ گریڈیشن سے محروم

سائٹ انتظامیہ کی ڈھٹائی، کمپیوٹر اور ڈیٹا آپریٹرز 9 ماہ بعد بھی اپ گریڈیشن سے محروم

 کراچی: 

محکمہ صنعت و تجارت سندھ کے ماتحت ادارے سائٹ کے کمپیوٹر آپریٹرز، ڈیٹا آپریٹرز اور کمپیوٹر پروگرامرز سندھ حکومت کے حکم کے باوجود 9 ماہ بعد بھی اپ گریڈیشن سے محروم ہیں، ملازمین نے وزیر اعلی سندھ اور سیکریٹری انڈسٹریز سے سائٹ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ صنعت و تجارت کے ماتحت ادارے سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ) کے ملازمین کی کئی سال سے میڈیکل سمیت متعدد مراعات بند پڑی ہیں اور اب سائٹ ملازمین میں شامل کمپیوٹر آپریٹرز، ڈیٹا آپریٹرز اور کمپیوٹر پروگرامرز کی اپ گریڈیشن بھی افسران کی غفلت سے تاخیر کا شکار ہے۔

سینئر کلرک اور جونیئر کلرک کی ترقیوں کے بعد اب سندھ حکومت کی جانب سے کمپیوٹر آپریٹرز اور کمپیوٹر پروگرامرز کی اَپ گریڈیشن کا آرڈر جاری ہوئے 9 ماہ کا عرصہ گزر گیا مگر سائٹ انتظامیہ نے اب تک کمپیوٹر آپریٹر اور کمپیوٹر پروگرامر کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا۔

ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سیکریٹری صنعت و تجارت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سائٹ لمیٹڈ کی اتنظامیہ کے اس ظلم کے خلاف نوٹس لیں۔

Check Also

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائدکی کمی کردی گئی

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *