Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کریپٹوکرنسی کیس ، وقار زکا پھر بازی لے گئے

کریپٹوکرنسی کیس ، وقار زکا پھر بازی لے گئے

وقار زکا پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جا نا مانا نام ہیں ، جو پاکستان میں منفرد اور مقبول ترین رئیلٹی شو لاتے ہیں اور پھر چھا جا تے ہیں۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ وقار زکا وہ پہلے پاکستانی  بن چکے ہیں ، جنھوں نے کرپٹو کر نسی پر عائد پابندی کے خلا ف قانو نی راستہ اپناتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا یا اور کیس دائر کیا۔

نوجوانوں کے مقبول میزبان نے اس کیس میں مو قف اختیا ر کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی ناانصافی اور آئین کے منافی ہے، ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال سے قومی مفاد کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں ڈیجیٹل کرنسی کریپٹو پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت  ہوئی۔

عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا ، جبکہ عدالت نے تحریری جواب جمع کرانے کے لیے وفاقی حکومت کو آخری مہلت دی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔

وکیل اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی نہیں لگائی۔

جسٹس امجد سہتو نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کو ڈیجیٹل کرنسی میں کاروبار سے نہیں روکا؟
لیکن کسی کے تحفظ کے لیے کوئی گارنٹی بھی نہیں دے رہے؟

درخواست گزاروقار زکا نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک بٹ کوائن کا اکاونٹ نہیں کھول رہا ۔

وقار زکا پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جا نا مانا نام ہیں…

وکیل اسٹیٹ بنک نے کہا کہ کریپٹو کرنسی کو ملک میں ریگولر نہیں کیا گیا ،اسٹیٹ بینک نے صرف وارننگ جاری کی ہے۔

وقار زکا نے کہا کہ ایف آئی اے ڈیجیٹل کرنسی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے ، ایف آئی اے کو کارروائیوں سے روکا جائے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 دستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی سپر ہٹ رئیلٹی شوز کے میزبان وقا زکا نے گزشتہ سال عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس کا تعلق پاکستان کے نو جوانوں کے مستقبل اور انھیں پڑھا ئے جانے والے پرا نے نصاب سے تھا۔

انھوں نے عدالت میں دائر اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سندھ میں نویں جماعت  کے کمپیو ٹر سائنس کے اسٹو ڈنٹس کو صدیو ں پرا نا نصاب پڑھا یا جا رہا ہے ، جس میں مو جودہ دور سے منسلک کوئی سا ئنسی اپ ڈیٹ نہیں لہذا نو جوانوں کے مستقبل کا خیال رکھتے ہوئے سندھ بو رڈ نصاب کو جدید دور کے عین مطابق ترتیب دے۔

اس درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے با لآخر وقار زکا کی سن لی گئی تھی اور سندھ ٹیکس بک بورڈ جام شورو نے ایک پریس ریلیز جاری کی ، جس کے مطابق نویں جماعت کے بچوں کےلئے کمپیو ٹر سائنس کی بک مو جودہ دور کے مطابق اپ ڈیٹ کرکے 2020-21 کے سیشن کےلئے شائع کی جانی تھی ، جو عنقریب اسٹوڈنٹس کو دستیاب ہو گی۔

Check Also

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید اور کوڑے مارنے کی سزا

ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *