Home / جاگو پاکستان / ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا پاکستان واپسی کا فیصلہ

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا پاکستان واپسی کا فیصلہ

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا  نے جاپان سے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی جنت مرزا نے جاپان سے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ جاپان میں موجود لینڈ فل کمپیکٹٹر (کچرا اور مٹی اُٹھانے والی مشین) چلاتی نظر آرہی ہیں۔

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا نے بتا دیا…

ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جنت مرزا نے سفید رنگ کا پشتون لباس زیب تن کیا ہوا ہے  جس پر سُرخ، نارنجی اور سبز سمیت دیگر رنگوں سے کڑھائی ہوئی ہے۔

jannat mirza

جنت مرزا کا کہنا ہے کہ میں جاپان سے مختلف تجربے  لے کر پاکستان آرہی ہوں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں جنت مرزا کا  ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہوچکا ہے۔

Check Also

9 مئی کو ہمارے 15 لوگوں کو شہید، سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، لواحقین کو ڈرایا گیا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *