Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / میرا دامن صاف ہے، اداکارہ میرا

میرا دامن صاف ہے، اداکارہ میرا

لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے اوپر لگنے والے کرپشن کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا دامن صاف ہے، میں نے کسی کے کوئی پیسے نہیں کھائے۔

اداکارہ میرا نے کہاکہ اپنے اوپر لگنے والے الزام کا جواب جلد ہی پریس کانفرنس میں دوں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا کا غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران میرانے شوبز انڈسٹری کے بے سہارا افراد کی مشکلات کم کرنے کے لیے اپنے گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کیا جس کے بدلے لوگوں سے لاکھوں روپے امداد کے نام پر ہڑپ کرگئیں۔میرا کے گھر پناہ لینے والے کوریوگرافر لاڈا نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

میرا نے ایک انٹرویو میں کوریوگرافر لاڈا کے ہمراہ اعلان کیا تھا کہ لاڈا کو اہل خانہ کے ہمراہ پناہ دی ہے ۔

تین ماہ میرا کے گھر پناہ لینے والے کوریوگرافر لاڈا نے شیلٹر ہوم کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

شوکت علی عرف لاڈا کا کہنا ہے کہ میرانے مستحق فنکاروں کے نام پر لاک ڈاؤن کے دوران بیرون ممالک سے لاکھوں روپے بٹورے ہیں۔بیرون ملک مداد کے لیے فون آنے پر میرا اپنا اکاؤنٹ نمبر لکھواتی تھیں، میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکہ دہی کا مرکز تھا۔

Check Also

رجنی کانت سے ملاقات پر امیتابھ نے کیا کہا؟

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ رجنی کانت ایک سادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *