Home / تازہ ترین خبر / ‎ٹرمپ کو شکست دیکر جوبائیڈن امریکا کے صدر منتخب ہوگئے

‎ٹرمپ کو شکست دیکر جوبائیڈن امریکا کے صدر منتخب ہوگئے

‎ٹرمپ کو شکست دیکر جوبائیڈن امریکا کے صدر منتخب ہوگئے

امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے اور اب وہ امریکا کے 46 ویں صدر ہوں گے۔
ریاست پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد ڈیموکریٹک امیدوار 77 سالہ جوبائیڈن نے مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹس حاصل کرلیے جس کے بعد ٹرمپ عہدہ صدارت کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر 20 الیکٹورل ووٹس اپنے نام کیے جس کے ساتھ ہی انہوں نے صدر بننے کیلئے مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹس حاصل کرلیے۔

بشکریہ ایسوسی ایٹڈ پریس

پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد جو بائیڈن کے حاصل کردہ الیکٹورل ووٹس کی تعداد 284 ہوگئی ہے جبکہ ٹرمپ نے 214 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
مزید 4 ریاستوں میں گنتی جاری ہے جہاں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد بائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، دیگر ریاستوں میں ٹرمپ کی جیت کے باوجود بائیڈن کی برتری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
پنسلوانیا کا نتیجہ آنے سے کچھ دیر قبل ہی ٹرمپ نے ٹوئٹ میں اپنی جیت کا اعلان کیا تھا۔
جوبائیڈن 20 جنوبی 2021 سے عہدہ صدارت پر براجمان ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ جو بائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے صدر ہیں جنہوں نے 7 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سات کروڑ ووٹ حاصل کیے ہیں اور وہ سب سے زیادہ ووٹ لینے کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہیں۔
امریکی انتخاب میں اس بار کورونا کی وجہ سے ڈاک کے ذریعے ووٹ اور قبل از انتخاب ووٹنگ کا آپشن دیا گیا تھا جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

Check Also

تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس: سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کیس میں دائر نظر ثانی درخواست پر نمبر درج کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *