Home / جاگو پاکستان / چیئرمین این ڈی ایم اے کورونا وائرس سے صحتیاب

چیئرمین این ڈی ایم اے کورونا وائرس سے صحتیاب

اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ٹوئٹر پر چیئرمین محمد افضل کے کورونا سے صحتیاب ہونے کی تصدیق کی گئی۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا جس کے بعد چیئرمین این ڈی ایم اے نے دفتر آنا شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چیرمین این ڈی ایم اے کا کورونا ٹیسٹ 12 نومبر کو مثبت آیا تھا۔

 9 نومبر سے ہی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل خان نے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا تھا ۔

Check Also

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں، اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *