Home / جاگو بزنس / اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق معیشت کی بحالی کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے اور کاروباری احساسات مزید بہتر ہوئے ہیں جب کہ کورونا کی دوسری لہر پاکستان کی معاشی نمو میں کمی کے خاصے خطرات کو سامنے لارہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کھانے پینے کی اشیاء کی رسد کے دباؤ کا نتیجہ ہے جو عارضی ہوگا، رواں مالی سال مہنگائی 7 سے 9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جب کہ مہنگائی اور معاشی نموں دونوں کے منظر نامے کو لاحق خطرات متوازن محسوس ہوتے ہیں۔

Check Also

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائدکی کمی کردی گئی

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *