Home / جاگو دنیا / سعودی عرب میں آن لائن کلاس کے دوران ٹیچر کی موت

سعودی عرب میں آن لائن کلاس کے دوران ٹیچر کی موت

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع شہر دمام میں آن لائن کلاس لیتے ہوئے طلبہ کے سامنے ہی ٹیچر کا انتقال ہوگیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد حسن، دمام میں واقع ایک نجی سیکنڈری اسکول میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پڑھاتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق وہ آن لائن کلاس لیتے ہوئے انچانک فرش پر گرے اور لمحوں میں ہی ان کا انتقال ہوگیا۔

ایک ٹیچرآن لائن ’مدرستی‘ پلیٹ فارم سے کلاس لیتے ہوئے اچانک فرش پر گر گئے تھے اور چند لمحوں کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے ۔

سعودی عرب کے ایسٹرن ریجن ایجوکیشن کے ترجمان سعید البیہس نے ٹیچر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا جو سعودی عرب کے ‘مائی اسکول’ (مدرستی) پلیٹ فارم پر گھر سے آن لائن کلاس لیتے ہوئے انتقال کرگئے۔

اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسکول کے ایک اور ٹیچر نے بتایا کہ انہیں اپنے ساتھی کے انتقال کا علم ڈیوٹی ختم ہونے پر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کئی طلبہ اور اساتذہ نے واٹس ایپ پر اطلاع دی تھی کہ اسکول کے ایک ٹیچر کلاس لیتے ہوئے انتقال کرگئے۔

انتقال کرجانے والے ٹیچر کے ساتھی نے بتایا کہ حادثے کے وقت محمد حسن اسکول میں نہیں تھے بلکہ اسکول کے قریب واقع ایک گھر سے بچوں کی آن لائن کلاس لے رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے کلاس موجود طلبہ نے ہی اپنے دیگر اساتذہ کو واقعے کی اطلاع دی تھی اور فوراً ہی ان سمیت دیگر اساتذہ مدد کےلیے محمد حسن کے گھر پہنچے تھے۔

تاہم محمد حسن کو ہسپتال لے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھے۔

Check Also

افغانستان میں سیلاب سے 300 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *