Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فرانس: سیاہ فام میوزک پروڈیوسر پر تشدد کرنیوالے پولیس افسران معطل

فرانس: سیاہ فام میوزک پروڈیوسر پر تشدد کرنیوالے پولیس افسران معطل

پیرس: فرانسیسی حکام نے سیاہ فام میوزک پروڈیوسر پر تشدد کرنے پر تین پولیس افسران کو معطل کردیا

برطانوی نشریاتی ادارے کےمطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس افسران کی سیاہ فام میوزک پروڈیوسر پر تشدد کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر فرانس میں احتجاج کیا جارہا تھا۔

فرانسیسی حکام نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ شخص پر تشدد میں ملوث تین افسران کو فوری طور پر معطل کیا ہے۔

جب کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت ایک قانون لانے کی کی تیاری کررہی ہے جس کے تحت پولیس افسران کے چہرے کو ٹی وی پر نہیں دکھایا جاسکے گا۔

دوسری جانب اس واقعے پر فرانسیسی سیاہ فام فٹبالر کلیان نے شدید مذمت کی اور اسے ناقابل قبول قرار دیا۔

واقعے سے متعلق سامنے آنے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پولیس افسران سیاہ فام شخص پر اس کے اسٹوڈیو میں گھس کر تشدد کررہے ہیں جب کہ متاثرہ شخص کو ماسک نہ پہننے پر روکا گیا تھا۔

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *