Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / انعم تنویر نے انسٹاگرام پر زیادہ فالورز حاصل کرنے کا راز بتا دیا

انعم تنویر نے انسٹاگرام پر زیادہ فالورز حاصل کرنے کا راز بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ انعم تنویر نے انسٹاگرام پر زیادہ فالورز حاصل کرنے کا راز بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا کے حوالےسے کہا کہ یہ صرف ایک دھوکا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر…

اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ؤ  فالورز، لائیکس اور کمنٹس خریدے جاتے ہیں۔

انعم تنویر نے بتایا کہ ڈراموں کے منجھے ہوئے اداکار فیصل قریشی کے مقابلے میں کوئی بھی نئی لڑکی کے لاکھوں اور کروڑوں فالوورز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل قریشی نے شو بز انڈسٹری کو 50 سال دیئے ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ فیصل قریشی نے بہت زبردست کیریئر گزارا ہے لیکن سوشل میڈیا پر وہ فنکار زیادہ مقبول ہیں جن کو ڈراموں اور فلموں میں کام نہیں ملتا لیکن وہ وہ سوشل میڈیا اسٹار ضرور بن جاتے ہیں۔

دوسری جانب ادکارہ انعم تنویر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فنکار تخلیقی ذہن کا مالک ہوتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے وزن پر توجہ دی اور کافی حد تک کم کیا ہے۔

دورانں انٹرویو اداکارہ نے سوال کیا گیا کہ ایم بی اے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد شوبز کی طرف کس طرح آنا ہوا؟

اس سوال کے جواب میں انعم تنویر نے بتایا کہ میرے والدین بھی مجھ سے یہ سوال کرتے ہیں کہ اداکارہ بننا تھا تو اعلیٰ تعلیم کیوں حاصل کی۔

انہوں نے اس حوالے سے بتا کہ میں نے ابتدا میں ملازمت بھی کی، ایک یونیورسٹی میں پڑھایا لیکن مجھے بچپن سے اداکاری کا جنون تھا اس لیے والدین کی مرضی کے خلاف شوبز جوائن کیا۔

انعم تنویر سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اب تک کوئی فلم سائن نہیں کی، اس کی کیا وجہ ہے؟

اس سوال کے جواب میں اداکارہ انعم تنویر نے بتایا کہ مجھے اب تک کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔

نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے فلم چھلاوا میں مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن میں ایسے کردار قبول نہیں کرتی جس میں اداکاری کا مارجن کم ہو۔

اداکارہ نے اپنی خوائش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایکشن فلم میں کام کرنے کی خواہش ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ انعم تنویر نے  فلموں میں آئٹم نمبر پر فارمنس کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ میں آئٹم نمبر پر فارمنمعیوب نہیں سمجھتی ہوں۔

Check Also

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید اور کوڑے مارنے کی سزا

ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *