Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان طلاق ہوگئی؟

فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان طلاق ہوگئی؟

 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان طلاق کی خبروں نے صارفین کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر فیروز خان اور علیزے سلطان کی جانب سے یہ خبریں گردش کر رہیں ہیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

پاکستان کے سب سے زیادہ پیارے  اور مشہور جوڑے فرحان سعید اور…

سوشل میڈیا پر  فیروز خان اور علیزے سلطان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ رضامندی سے کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ بھی خبریں سامنے آرہیں ہیں کہ دونوں کچھ وقت سے ساتھ بھی نہیں ہیں اور یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان دوریاں بھی دیکھی گئی ہیں۔

تاہم علیحدگی کے حوالےسے دونوں میں سے کسی کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل فیروز خان اور علیزے سلطان شادی کے رشتے میں منسلک ہوئے تھے  اور ان کا ایک بیٹا بھی ہیں۔

Check Also

تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو اماراتی دلہن مل گئی، شادی کی تاریخ بھی بتادی

تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے پست قامت، نامور گلوکار، سوشل میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *