Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ڈیزائنر نے سماجی دوری برقرار رکھنے والا لباس تیار کر کے سب کو حیران کر دیا

ڈیزائنر نے سماجی دوری برقرار رکھنے والا لباس تیار کر کے سب کو حیران کر دیا

عالمی وبا کے دوران فیشن ڈیزائنر نے سب کے دل جیت لیے ہے اور سماجی دوری کو برقرار رکھنا اور اس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایک ایسا لباس تیار کیا کہ سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ڈیزائنر نے وبائی صورتحال سے متاثر ہوکر ” سماجی دوری قائم رکھنے والا لباس ” بنا لیا ہے۔

اسلام کی خاطر فلمی دُنیا کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے…

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ عالمی وبا کورونا وائرس وبائی مرض سے بچنے کے لئے معاشرتی دوری کی تلقین کی جاتی ہے تاہم اب ایک ایسا لباس تیار کر لیا گیا جسے دیکھ کر لوگ تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔

انسٹاگرام صارف شی نے سماجی دوری کے اصولوں کے مطابق ایسا لباس بنانے کا فیصلہ کیا جس کی چھ فٹ گھیر ہو۔شی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ یہ معاشرتی فاصلا قائم کرنے والا لباس ہے۔

فیشن ڈیزائنر نے 12 فٹ کا ایسا گلابی لباس تیار کیا جسے زیب تن کرنے کے بعد اتنا فاصلا قائم ہوجاتا تھا کہ ایک شخص کا ہاتھ بھی دوسری شخص تک نہیں پہچتا ہے۔

واضح رہے کہ اس لباس کو تیار کرنے میں دو ماہ کا دورانیہ لگا ہے تاہم دو ماہ کی ڈیزائنر کی محنت کے بعد یہ خوبصورت لباس تیار ہوا۔

Check Also

تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو اماراتی دلہن مل گئی، شادی کی تاریخ بھی بتادی

تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے پست قامت، نامور گلوکار، سوشل میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *