Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مشہور ہونا چاہتے ہیں تو منفرد وڈیوز بنائیں، حریم شاہ کا ٹک ٹاکرز کو مشورہ

مشہور ہونا چاہتے ہیں تو منفرد وڈیوز بنائیں، حریم شاہ کا ٹک ٹاکرز کو مشورہ

 کراچی: 

اپنی وڈیوز اور نت نئے انداز میں خبروں میں رہنے والی حریم شاہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کے خواہشمند اپنا ایک منفرد انداز رکھیں۔غیر ملکی اردو ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ اپنی ایک دوست کے کہنے پر ٹک ٹاک ایپ کا استعمال شروع کیا، آج اسی ایپ کی وجہ سے انہیں ٹی وی پر اداکاری کے مواقع بھی مل رہے ہیں جب کہ عنقریب وہ ایک ویب سیریز میں بھی نظر آئیں گی۔

حریم شاہ نے کہا کہ وہ لوگ جو ٹک ٹاک پر مشہور ہونا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنا ایک منفرد انداز رکھیں۔ کسی دوسرے ٹک ٹاکر کی نقل کرنے کے بجائے ایسی وڈیوز بنائیں جس میں ان کا کام دیگر لوگوں میں الگ نظر آئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی ایک اور وڈیو شیئر کی ہے جس میں مفتی قوی کسی خاتون کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *