Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پریتی کا فلمی کیرئیر کیسے شروع ہوا؟ اداکارہ کا دلچسپ انکشاف

پریتی کا فلمی کیرئیر کیسے شروع ہوا؟ اداکارہ کا دلچسپ انکشاف

بالی وڈ کو بے شمار سپر ہٹ فلمیں دینے والی نامور اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے فلمی کیرئیر سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

ایک بھارتی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کے دوران پریتی زنٹانے انکشاف کیا کہ کا میرا فلمی کیرئیر ٹاس کا نتیجہ سامنے آنا پر شروع ہوا۔

پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے پریتی زنٹا نے کہا کہ جب مجھے بالی وڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی فلم تارارم پم میں کام کی آفر ہوئی تومیں نے سوچنے یا سمجھنے کے بجائے  فیصلہ قسمت پر چھوڑدیا۔

پریتی نے بتایا کہ جب میں شیکھر سے ملی تو وہ مجھے فلم تارا رم پم کے لیے سائن کرنا چاہتے تھے، اس وقت میں انہیں چھوٹے بچے کی طرح دیکھ رہی تھی، میں نے شیکھر سے سے کہا کہ اگر فلم  مقدر ہے تو میں ٹاس کروں گی۔

اداکارہ نےکہا کہ میں نے شیکھر سے کہا کہ اگر ہیڈز (Heads)آیا تو میں فلم کروں گی اور ٹیل ( (Tailsآیا تو نہیں کروں گی۔

پریتی زنٹا کے جواب پر میزبان نے سوال کیا کہ اگر اس وقت سکے کا نتیجہ ٹیل آجاتا تو؟اداکارہ نے جواب دیا کہ میں پھر فلم میں کام نہ کرتی۔

Check Also

ہانیہ عامر نے عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی ڈمپل گرل اداکارہ ہانیہ عامر نے ساتھی فنکارہ عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *