Home / جاگو پکوان / قصوری مرغ

قصوری مرغ

مرغی کے گوشت سے بنے سالن میں قصوری میتھی کا مہکتا ہوا مزہ شامل ہو کر بناتا ہے اسے اور بھی زیادہ لذیذ اور مزیدار۔ کسی خاص موقع پر قصوری مرغ بنائیں یا مرغی کے عام سالن میں ذرا سی تبدیلی کرکے اسے نئے ذائقے سے ہم آہنگ کریں۔ اس منفرد اور مزیدار پکوان کو بنانا بہت آسان ہے، اسے نان یا قلچے کے ساتھ لنچ میں کھائیں یا ڈنر میں کھائیں۔

 اجزاء

    • تیلچار سے پانچ کھانے کے چمچ
    • پیازدو سے تین عدد
    • ثابت لال مرچنو سے دس عدد
    • ٹماٹرایک سے دو عدد
    • مرغی کا گوشتآدھا کلو گرام
    • ادرک لہسن کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • دہیایک کپ
    • ہلدی، پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • نمکایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہواایک چائے کا چمچ
    • ہری مرچیںدو سے تین عدد
    • گرم مسالاایک چائے کا چمچ
    • میتھیایک کپ
    • Coriander½ bunch

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں ثابت لال مرچیں اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر مکس کریں اور 5 منٹ تک چمچ چلائیں۔
  • اب اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ملائیں اور 5 منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں دہی ڈالیں، پھر اس میں ہلدی، لال مرچ، نمک، پسا ہوا زیرہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد ڈھکنا دے کر 8 سے 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس میں ہری مرچیں، گرم مسالا اور خشک میتھی ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس پر ہرا دھنیا چھڑک لیں اور 2 سے 3 منٹ تک دم دے دیں۔
  • مزیدار قصوری مرغ تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *