Home / تازہ ترین خبر / خواجہ آصف کے بیٹے سے منسلک ‘غیرقانونی’ ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر منہدم

خواجہ آصف کے بیٹے سے منسلک ‘غیرقانونی’ ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر منہدم

گجرات: سیالکوٹ میں مقامی حکام نے اتوار کو سیالکوٹ میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر توحید اختر اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیٹے کے دفاتر کی حامل ہاؤسنگ سوسائٹی پر مشتمل پلازہ منہدم کردیا۔

سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے اتوار کے روز بھاری مشینری کے ذریعہ کارروائی کا آغاز کیا اور کثیر المنزلہ عمارت کو منہدم کردیا، جسے کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ یہ عمارت 13 مرلہ پر تعمیر کی گئی تھی جو سوسائٹی میں پبلک پارک کا حصہ تھی اور سرکاری املاک کے طور پر رجسٹرڈ تھے لیکن سوسائٹی کے مالکان نے اپنا دفتر تیار کیا اور غیر قانونی طور پر دوسری تجارتی سرگرمیاں شروع کردیں۔

سیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنر نے سوسائٹی کی مینجمنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ایک ریفرنس بھیجا تھا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے نومبر میں 9 مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جن میں سابق میئر توحید اختر، ایک مقتول سمیت ان کے تین بھائی بھی شامل ہیں اور خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت، اس کا بیٹا اسد اور میونسپل کارپوریشن بلڈنگ انسپکٹر رانا انیم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 409، 109 اور 166 اور پی سی اے 5/2/47 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ایک ٹیم پہلے ہی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی اور توحید اختر سمیت چار ملزمان گرفتاری سے قبل ضمانت پر تھے۔

دوسری طرف توحید اختر سمیت مسلم لیگ(ن) کے مقامی رہنماؤں نے حکومت پر اپوزیشن رہنماؤں اور ان کے اہل خانہ کو اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے سیاسی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا کیونکہ حکام نے بغیر کسی اطلاع کے آپریشن کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ سیالکوٹ کی تحصیل این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی پول شیڈول تھا لہٰذا حکومت نے پارٹی پوزیشن کو نقصان پہنچانے کے لیے مسلم لیگ(ن )کو نشانہ بنانا شروع کردیا، جمعہ کے روز پارٹی امیدوار کے ایک بھائی کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ہفتہ کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عمارت کے انہدام کے بعد بھاری نقد رقم اور دیگر اہم دستاویزات نہیں مل سکیں۔

Check Also

اسلام آباد میں 9مئی کی ریلی، بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *