Home / جاگو دنیا / لبنان: حزب اللہ کا اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

لبنان: حزب اللہ کا اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

لبنان کی حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مقررہ کردہ بلیو لائن سرحد کے اوپر اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق تحریک المنار ٹی وی پر جاری اپنے بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی دشمن کا ایک ڈرون گرادیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون جنوبی لبنان میں بلیدہ کے باہر لبنانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا بلیو لائن سرحد کے ساتھ آپریشنل سرگرمی کے دوران ایک ڈرون لبنانی علاقے میں گر گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون میں موجود معلومات کی چوری کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ ماضی میں بھی اسرائیلی ڈرون گرانے کا دعویٰ کرچکی ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے مذکورہ دعویٰ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے 10 روز قبل لبنان سے فضائی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو مار گرایا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل دعویٰ کرتا ہے کہ حزب اللہ اپنے جنگووں کے ذریعے تل ابیب اور سرحدی علاقوں پر میزائل فائر کرتا ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک ہفتے سے جاری کشیدگی کے بعد لبنان کی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

اسرائیل کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی جانب سے بٹالین ہیڈ کوارٹرز اور ملیٹری ایمبولینس پر 2 سے 3 ٹینک شکن میزائل داغے کیے گئے، جس کے جواب میں انہوں نے 100 سے زائد آرٹلری شیلز فائر کیے۔

علاوہ ازیں اسرائیل کی جانب سے شام میں کارروائیاں معمول کا حصہ بن گئی ہیں، جس میں خاص کر ایرانی حمایت یافتہ جنگجووں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Check Also

انٹونی بلنکن کی یوکرین کے نائٹ کلب میں گانا گاتے ویڈیو وائرل

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی یوکرین کے نائٹ کلب میں گٹار بجاتے اور گانا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *