Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سنجے دت کی اہلیہ نے شوہر کا دیا گیا قیمتی تحفہ واپس کردیا

سنجے دت کی اہلیہ نے شوہر کا دیا گیا قیمتی تحفہ واپس کردیا

 ممبئی: 

 بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے منایا دت کو 100 کروڑ کے 4 فلیٹس تحفے میں دیکر حیران کردیا تاہم اہلیہ نے فلیٹس لینے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے ممبئی میں اپنی اہلیہ منایا دت کو 100 کروڑ کے 4 فلیٹس تحفے میں دیکر حیران کردیا تاہم منایا نے تمام فلیٹس لینے سے انکار کرتے ہوئے واپس کردیے، تحفہ میں دیے گئے 2 فلیٹس تیسرے اور چوتھے فلور پر ہیں جب کہ باقی 2 فلیٹس پینٹ ہاؤس کی صورت میں 11 ویں اور 12 ویں فلور پر ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنجے دت نے اہلیہ منایا دت کو فلیٹس کا تحفہ گزشتہ سال 23 دسمبر کو دیا تھا جب کہ اہلیہ نے تمام فلیٹس 29 دسمبر کو ہی واپس کردیے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کردہ فلیٹس کی قیمت 26 کروڑ ہے تاہم اسٹیٹ ایجنٹ کے مطابق اس کی قیمت 100 کروڑ سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی اہلیہ منایا دت کا تعلق مسلم گھرانے سے ہے اور ان کا اصل نام دلنواز شیخ ہے تاہم فلم کی دنیا میں انہوں نے اپنا نام منایا دت رکھا جب کہ سے 13 سال قبل 2008 میں گوا میں سنجے دت سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں جن کا نام شاہران اور اقرا ہے۔

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *