Home / جاگو بزنس / ریلوے کو 6 ماہ میں 21 ارب55 کروڑ روپے کا نقصان

ریلوے کو 6 ماہ میں 21 ارب55 کروڑ روپے کا نقصان

 لاہور: 

 ریلوے کو موجودہ مالی سال (2020-21ء) کی پہلی ششماہی میں 21 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے کے موجودہ مالی سال (2020-21ء) کی پہلی ششماہی میں اخراجات 41 ارب 81 کروڑ 75 لاکھ روپے ریکارڈ کئے گے جبکہ آمدن صرف 19 ارب 23 کروڑ 49 لاکھ روپے کی ہو سکی۔

ماہرین نے اس صورتحال کا ذمہ دار افسران کو گردانتے ہیں جو اپنے کاموں میں دلچسپی نہیں لیتے، تاجر برادری اور عام مسافروں کو سفری سہولتیں میسر نہیں۔

اس حوالے سے سی ای او ریلوے نثار احمد میمن کا کہنا ہے کہ آمدنی کم ہونے کی بڑی وجہ کورونا وبا ہے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب ایسی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے جس سے ریلوے کو ریکارڈ آمدنی حاصل ہوگی۔

Check Also

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں، اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *