Home / جاگو کھیل / ابوظبی ٹی 10 کرکٹ لیگ قلندرز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

ابوظبی ٹی 10 کرکٹ لیگ قلندرز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

ابوظبی: 

ابوظبی ٹی 10 لیگ کرکٹ کے ایلیمنیٹر میں ٹیم ابوظبی نے قلندرز کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

ٹی 10 لیگ کرکٹ کے ایلیمنیٹر میں ٹیم ابوظبی نے قلندرز کو 6 وکٹ سے مات دے دی، ناکام سائیڈ نے 7 وکٹ پر 83 رنز بنائے، شاہد آفریدی 16 بالز پر 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سہیل اختر 17 اور شرجیل خان12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

میزبان الیون نے ہدف تک رسائی میں 4 پلیئرز کا نقصان برداشت کیا، بین ڈکٹ نے 27 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، کرس گیل 15 اور جوئے کلارک 22 رنز بناکر میدان بدر ہوئے،سہیل تنویر کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔ قلندرز ہفتے کو تیسری پوزیشن کا میچ کھیلیں گے۔

دوسری جانب دہلی بلز نے ناردرن واریئرز کو5 وکٹ سے ہرا کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ پر سوچ بچار جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *