Home / جاگو کھیل / جنوبی افریقا کیخلاف کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی

جنوبی افریقا کیخلاف کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کی رینکنگ میں 2 درجے ترقی ہوگئی۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ میں پاکستان 2 درجے کی بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ساتویں نمبر پر تھا۔ کراچی ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستان کے پوائنٹس میں بہتری آئی اور اب قومی ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ 90 پوائںٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ بدستور پہلے نمبر پر ہے جب کہ بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلادیش نویں نمبر پر موجود ہے۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ پر سوچ بچار جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *