Home / جاگو پکوان / دیگی روسٹ

دیگی روسٹ

دیگی روسٹ ایک فرائڈ ڈش ہے جس کی ابتدا پاکستان کے شہر لاہور سے ہوئی۔ اس میں چکن پر اچھی طرح سے مسالہ لگا کر اسے روسٹ کیا جاتا ہے۔ اسے نوابی چرغہ بھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ اس کا منفرد ذائقہ اور اسے بنانے کا طریقہ ہے۔ اسے نان یا چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

 اجزاء

    • ثابت مرغی1 کلو
    • نمک1 کھانے کا چمّچ
    • لال مرچ پاؤڈر1/2 کھانے کا چمّچ
    • ہلدی پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • گرم مسالہ1 کھانے کا چمّچ
    • دھنیا پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • ہری مرچ پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • کشمیری مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • لیمو کا رس1 کھانے کا چمّچ
    • دہی½ کپ
    • ثابت زیرہ1 چائے کا چمچ
    • اجوائن1 کھانے کا چمّچ
    • پگھلا ہوا مکھنبرش سے لگادیں

ترکیب

  • پوری مرغی کو کٹنگ بورڈ پر رکھیں اور اس میں چھری کی مدد سے کٹس لگالیں۔
  • ایک بڑے پیالے میں لال مرچ، ہلدی، دہی، نمک حسب ذائقہ، دیگی لال مرچ پاؤڈر، ہری مرچیں پسی ہوئی، گرم مسالہ، دھنیا پسا ہوا، لیمو کا رس، ثابت زیرہ، اجوائن، تیل ڈال کر چمچ کی مدد سے اچھے سے پھینٹ لیں۔
  • پھر اس میں کٹس لگی ہوئی مرغی کو ڈالیں اور ہاتھوں کی مدد سے اچھے سے مسالہ لگا کر 3 گھنٹےیا پوری رات کے لیے رکھ دیں۔
  • پھر فوائل لگی ٹرے میں مرغی کو رکھیں، اورٹانگوں پراچھے طریقے سے دھاگہ باندھ دیں۔
  • مرغی کوفوائل میں بند کرکے 200 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہلے سے گرم اوون میں 30 سے 40 منٹ تک پکائیں۔
  • اس کے بعد فوائل کھول کر پکی ہوئی مرغی پر برش کی مدد سے گھی لگائیں اور رنگ آنے تک اوون میں7-5 منٹ کے لئےدوبارہ پکائیں۔
  • لذیز دیگی روسٹ تیار ہے، نان یا چاول کے ساتھ پیش کیجیے۔

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *