Home / جاگو پکوان / چکن تکہ ہانڈی

چکن تکہ ہانڈی

مرغی کی بغیر ہڈی کی بوٹیوں سے بنا ایک اشتہا انگیز اور مزے دار کلاسیکی پکوان جس میں شامل تکے کا ذائقہ اسے مسحور کن اور لذت انگیز بناتا ہے۔ برصغیر میں چکن تکہ کو انتہائی رغبت سے کھایا جاتا ہے اور جب اسے ہانڈی کے مرکب میں پکایا جاتا ہے تو اس کی لذت اور کشش میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ چکن تکہ ہانڈی کو پکانا انتہائی آسان ہے آپ اسے گھر پر بہت آسانی سے اور کم وقت میں بنا سکتے ہیں، اسے گرم تندوری نان اور چٹنی کے ساتھ دوپہر یا رات کے کھانے میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

 اجزاء

    • مرغی کی بوٹیاں، بغیر ھڈی کیآدھا کلو گرام
    • نمکto taste حسب ذائقہ
    • دیگی مرچ پسی ہوئیایک کھانے کا چمچ
    • فوڈ کلرآدھا چائے کا چمچ
    • گرم مسالاایک کھانے کا چمچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • لیموں کا رسایک کھانے کا چمچ
    • دہیایک کپ
    • سلگتا ہوا کوئلہبھاپ اور ذائقہ پیدا کرنے کے لیے
    • تازہ دھنیا کٹا ہواحسبِ ذوق سجاوٹ کے لئے
    • ہری مرچیںسجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک برتن میں چکن کی بغیر ہڈی کی بوٹیاں لے کر اس میں نمک، دیگی مرچ پسی ہوئی، لال مرچ کُٹی ہوئی، فوڈ کلر، گرم مسالا، ادرک لہسن کا پیسٹ، لیمون کا رس، اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں، جب تمام آمیزہ یکجان ہو جائے تو اسے ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ کرنے کے لیے رکھ دیں۔
  • اب ایک درمیانے سائز کے برتن میں خوردنی تیل کو گرم کریں جب اچھی طرح گرم ہوجائے تو اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور تیز آنچ پر پکائیں۔
  • اب اس میں کریم شامل کریں اور آنچ کم کرکے 5 سے 6 منٹ کے لئے دم دے دیں۔
  • اب اس میں کٹا ہوا تازہ دھنیا ڈال کر ملائیں اور ایک کٹوری میں سلگتا ہوا کوئلہ رکھ کر 5 منٹ کے لئے دم دے دیں۔
  • مہکتی ہوئی، خوشبو دار اور لذیذ چکن تکہ ہانڈی تیار ہے۔

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *