Home / جاگو پکوان / قیمہ پراٹھا

قیمہ پراٹھا

گرما گرم مزے دار قیمہ بھرا پراٹھا ہفتہ وار چھٹی کے روز ناشتے میں کھانے کے لئے بہترین انتخاب ہے۔ اسے رائتے یا اپنی پسندیدہ چٹنی کے ساتھ کھائیں اور ایک شاندار روایتی ناشتے کے مزے اُڑائیں۔

 اجزاء

    • تیلدو سے تین کھانے کے چمچ
    • پیاز باریک کٹی ہوئیایک عدد
    • بیف کا قیمہآدھا کلو گرام
    • لہسن کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • لال مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہواایک چائے کا چمچ
    • دہیایک کپ
    • ہلدی، پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں باریک کٹی ہوئیایک عدد
    • دھنیاسجاوٹ کے لئے
    • آٹاایک کپ
    • میدہدو کپ
    • تیلدو کھانے کے چمچ
    • پانیحسبِ ضرورت
    • تیلدو سے تین کھانے کے چمچ

ترکیب

  • سب سے پہلے فرائنگ پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر برائون ہونے تک بھون لیں۔
  • اب اس میں قیمہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں دھنیا پائوڈر، نمک، پسی ہوئی لال مرچ، زیرہ پائوڈر اور دہی ڈال کر مکس کریں پھر اس میں ہلدی ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچ ڈال کر مکس کریں اور 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس پر تازہ ہرا دھنیا چھڑک لیں، اس کے بعد پکے ہوئے قیمے کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
  • پراٹھے کے لئے پیڑا بنانے کے لئے ایک بڑے پیالے میں آٹا اور میدا ڈالیں اس میں تیل اور پانی ڈال کر گوندھ لیں۔
  • اب اس گندھے ہوئے آٹے سے ایک پیڑا لیں اسے خشک آٹے کا پلیتھن لگائیں اور بیلن کی مدد سے چپٹا کرلیں۔
  • اب ایک چمچ بھر قیمہ اس پر رکھ کر پھیلا لیں پھر اسے چاروں طرف سے بند کر کے گول پیڑا بنالیں اور دوبارہ خشک آٹا لگا کر بیلن کی مدد سے چپٹا کرکے روٹی کی شکل دے لیں۔
  • اب اس پراٹھے کو گرم توے پر ڈالیں، اس پر تیل لگائیں اور دونوں طرف سے اچھی طرح پکالیں۔
  • گرما گرم مزے دار قیمہ پراٹھا تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے درج کریں۔

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *