Home / تازہ ترین خبر / ‘زینب الرٹ بل کے باوجود بچوں، خواتین کے خلاف جرائم پر وزیراعظم کا اظہار افسوس’

‘زینب الرٹ بل کے باوجود بچوں، خواتین کے خلاف جرائم پر وزیراعظم کا اظہار افسوس’

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے زینب الرٹ بل کی منظوری کے باوجود بچوں اور خواتین کے خلاف جنسی جرائم کی شرح میں کمی نہ آنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تاکید کی کہ وہ جنسی جرائم کے تدارک کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں۔

علاوہ ازیں شبلی فراز نے بتایا کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو ملکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا بھی حق ہے جس کے لیے ایک کمیٹی تمام ضروری اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو ملک کے انتخابی عمل کا حصہ بننا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ انتخابات میں سمندر پار پاکستانی الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے رائے دہی دینے کا استحقاق استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد ہے کہ جنرل الیکشن، سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنایا جائے۔

شبلی فراز نے کہا کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے جنسی جرائم کی شرح میں کمی نہ آنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تاکید کی کہ وہ جنسی جرائم کے تدارک کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ اگرچہ زینب الرٹ بل منظور ہوچکا ہے لیکن اس کے ثمرات مایوس حد تک کم ہیں اور اس کی عملی سطح پر کوئی شکل نظر نہیں آرہی جس کے باعث بچوں اور خاتون کے خلاف جنسی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ زینب الرٹ بل سے متعلق لوگوں کو آگاہی دے۔

وفاقی وزیر نے سینیٹ میں اوپن بیلٹ کے معاملے میں کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ کون سینیٹ میں قابلیت اور اہلیت کے حامل لوگ لانا چاہتے ہیں اور کون پیسے کا کھیل کھیل کر نشست پر آنا چاہتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن ضرور آئے گا جب انتخابات شفاف ہوں گے جس میں پیسے کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

شبلی فراز نے کہا کہ مہنگائی سے سب متاثر ہور ہے ہیں جس کی کئی وجوہات ہیں لیکن ٹیکس کی وصولی مایوکن تھی جو اب کچھ بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے اقرار کیا کہ وجہ جو بھی ہو مہنگائی نے عوام کو بہت تکلیف پہنچائی ہے۔

علاوہ ازیں شبلی فراز نے بتایا کہ وزیر اعظم کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے اور اگر اخراجات کی بات کریں تو پرائم منسٹر ہاؤس کے 2018 میں اخراجات 50 کروڑ 90 لاکھ روپے، آفس 50 کروڑ 14 لاکھ روپےجو کم ہو کر 339 ملین روپے اور 30 کروڑ 50 لاکھ روپے ہوئے اس طرح بلترتیب 35 اور 40 فیصد کی کمی لائی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومتیں خود کو قانون اور معاشی لحاظ سے عوام سے بالا تر سمجھتے تھے۔

Check Also

9 مئی کو ہمارے 15 لوگوں کو شہید، سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، لواحقین کو ڈرایا گیا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *