Home / جاگو دنیا / بحرین میں پاکستان اور بھارت سمیت 5 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پا بندی عائد

بحرین میں پاکستان اور بھارت سمیت 5 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پا بندی عائد

بحرین نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور بھارت سمیت 5 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین نے پاکستان اور بھارت سمیت جن 5 ملکوں کے شہریوں پر پابندی لگائی ان میں بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جن ملکوں کے شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے وہاں پابندی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

مزید برآں بحرینی شہری اور اقامہ ہولڈرز مستثنیٰ  ہوں گے اور بحرین کے شہریوں کو وطن پہنچنے پر 10 روزہ آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

Check Also

شہزادہ ہیری نے حالیہ دورے پر شاہ چارلس سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

شہزادہ ہیری برطانیہ کے حالیہ دورۂ برطانیہ پر شاہ چارلس سے ملاقات نہیں کریں گے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *