Home / جاگو دنیا / کونسا مہینہ انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا؟

کونسا مہینہ انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا؟

یورپی یونین کی موسمیاتی تبدیلی کی نگرانی کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جون 2023 کے بعد سے ہر مہینے کرہ ارض پر گرم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈ کا سلسلہ اپریل تک جاری رہا، ایک سال میں اوسط درجہ حرارت میں 1.61 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا۔

یورپی یونین کے ادارے کے مطابق فوسل فیول کو جلانے سے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج موسمیاتی تبدیلی کی بنیادی وجہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 2015 کے پیرس معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *