Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ کے ریلیز سے قبل ہی بھارت میں ہنگامے

اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ کے ریلیز سے قبل ہی بھارت میں ہنگامے

 ممبئی: 

اداکار اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ کے ریلیز ہونے سے قبل ہی بھارت میں ہنگامے شروع ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت اکھیل بھارتیہ ہندو مہاسبہا نے اکشے کمار کی فلم ’پروتھوی راج‘ کے خلاف شہرچنڈی گڑھ میں احتجاجی مظاہرے شروع کردیے۔ مظاہرین نے اداکار اکشے کمار اور فلم ہدایت کار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کے پتلے بھی جلائے۔

انتہا پسند جماعت نے فلم کے نام پراپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ریلیز ہونے سے قبل تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جماعت کے مرکزی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ  تاریخ پر مبنی فلم کا نام ’پروتھوی راج‘ کے بجائے ’ہندوسمرات پروتھوی راج چوہان‘ رکھا جائے، صرف ’پروتھوی راج‘ نام رکھنا ہندوؤں کے بہادر حکمراں کی توہین ہے۔

رہنماؤں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ فلم کو ریلیز کرنے سے قبل ہمیں دکھایا جائے تاکہ فلم میں بتائی گئی تاریخ کا جائزہ لیا جائے۔

پرتھوی راج چوہان ہندوؤں کے حکمراں گزرے ہیں جن کی بہادری کے کارنامے پورے بھارت میں مشہور ہیں۔ ہندو پرتھوی راج چوہان سے متعلق عزت و احترام کے گہرے جذبات رکھتے ہیں۔

 

Check Also

منوج باجپائی نے سلمان خان کو ’بڑے دل والا‘ کس وجہ سے کہا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی نے سلمان خان کو ’بڑے دل والا‘ انسان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *