Home / جاگو دنیا / جاپان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، ویڈیو وائرل

جاپان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، ویڈیو وائرل

ٹوکیو: 

جاپان میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر شیزوکا میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے ڈیم میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ ریلے نے اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کردیا۔

سیلابی ریلے کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے درجنوں مکانات اور 6 سے زائد گاڑیوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 25 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو ادارے کا ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل شروع کردیا۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی اس علاقے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Check Also

انٹونی بلنکن کی یوکرین کے نائٹ کلب میں گانا گاتے ویڈیو وائرل

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی یوکرین کے نائٹ کلب میں گٹار بجاتے اور گانا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *