Home / جاگو کھیل / امریکا میں جشن آزادی پر آتش بازی نے آئس کھلاڑی کی جان لے لی

امریکا میں جشن آزادی پر آتش بازی نے آئس کھلاڑی کی جان لے لی

 کراچی: 

امریکا کے جشن آزادی کے موقع پر ہونے والی آتش بازی نے کینیڈا کے ایک آئس کھلاڑی کی جان لے لی۔اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے شہر نووی میں جشن آزادی کے موقع پر ہونے والی آتش بازی سے کینیڈا کی آئس ٹیم بلیو جیکٹس کے سابق کھلاڑی 24 سالہ میٹیس کیولینکس کی موت ہوگئی۔

میٹیس کیولینکس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت مارٹر طرز کے ایک غلط دھماکہ کے بعد سینے کے صدمے سے ہوئی، خود کو بچانے کی کوشش میں ان کا سر کنکریٹ سے ٹکرا گیا اور گرنے سے اس کے سر میں چوٹ لگی، بعدازاں مقامی اسپتال میں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ پر سوچ بچار جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *