Home / جاگو کھیل / اعظم خان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو، سرفراز احمد نے کیپ پیش کی

اعظم خان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو، سرفراز احمد نے کیپ پیش کی

 لاہور: 

معین خان کے بیٹے اعظم خان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو ہوگیا۔نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین کو انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا،ان کا کہنا ہے کہ گرین شرٹ زیب تن کرنے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہوں، پاکستان کی کٹ سامنے دیکھ کر ایج گروپ اور ڈومیسٹک کرکٹ کے دن یاد آگئے

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں چند اچھی اننگز کھیل کر اعتماد میں اضافہ ہوا، اب انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، ملک کے لیے پہلی بار میدان میں اترنا یادگار رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ میرے والد معین خان نے 15 سال تک ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔

میں ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا، والد سے جو کچھ سیکھا ہے، اس کا میدان میں عملی اظہار کرنے کیلیے پْرعزم ہوں۔ دریں اثنا میچ سے قبل اعظم خان کو سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کیپ پیش کی۔

Check Also

پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق

پاکستان فیڈریشن بیس بال نے پنجاب بیس بال لیگ کے بعد آئندہ سال پاکستان بیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *