Home / جاگو کھیل / ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف کوہلی اور شرما کو پرفارم کرنا پڑے گا، گوتم گھمبیر

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف کوہلی اور شرما کو پرفارم کرنا پڑے گا، گوتم گھمبیر

نئی دلی: 

سابق بھارتی کرکٹر گوتھم گھمبیر نے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں ساری ذمہ داری ویرات کوہلی اور روہت شرما پرڈال دی۔ایک انٹرویو میں گوتھم گھمبیر کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ بہت خاص ہوگا، پریشر اور جوش و جذبے سے بھرپور میچ میں سینئر کھلاڑیوں پر ذمہ داری عائد ہوگی کہ وہ آگے بڑھ کر پرفارم کریں۔ اس اہم میچ میں میرے نزدیک ویرات کوہلی اور روہت شرما کو امیدوں کا سارا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانا ہوگا۔ نوجوان باصلاحیت ضرور ہیں لیکن ایسےمیچز میں ان پر دباو بہت زیادہ ہوتاہے۔

گوتم گھمبیر نے کہا کہ اگر سینئیرز کی کارکردگی بہتر ہوگی تو انہیں بھی اعتماد ملے گا۔ پاکستان اور بھارت کا آخری معرکہ ورلڈکپ 2019 میں اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہوا تھا۔ روہت شرما نے 140 جبکہ کوہلی نے 77 رنز اسکور کئے تھا۔ بھارت 89 رنز سے فاتح رہا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے جاری کردہ گروپس میں پاکستان اور بھارت کو گروپ ٹو میں ایک ساتھ رکھا گیاہے۔

Check Also

آئر لینڈ سے شکست کوئی قبول نہیں کر رہا، آخری گیند تک فائٹ کریں: محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *