Home / جاگو کھیل / عاقب جاوید کو قومی ٹیم میں کرکٹرز سے زیادہ ریسلرزنظر آنے لگے

عاقب جاوید کو قومی ٹیم میں کرکٹرز سے زیادہ ریسلرزنظر آنے لگے

 لاہور: 

عاقب جاوید کو قومی ٹیم میں کرکٹرز سے زیادہ ریسلرز نظر آنے لگے۔ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ پلیئر نے کہاکہ مینجمنٹ نہیں جانتی کہ وہ کیا کررہی ہے اور کس سمت میں جانا ہے،ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کرکٹرز سے زیادہ ریسلرز نظر آرہے ہیں،شرجیل خان، اعظم خان اور صہیب مقصود کی فٹنس انٹرنیشنل تقاضوں کے مطابق نہیں۔

صہیب کو پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا لیکن نہیں دیکھا کہ ان کو بیٹنگ کیلیے کس نمبر پر بھیجنا ہے،ٹیم پر نظر ڈالیں تو ایک ہی پوزیشن کیلیے موزوں اور ایک ہی طرح کے کئی کھلاڑی نظر آئیں گے،کیا اس طرح کوئی مستقبل کی تیاری کرسکتا ہے۔

Check Also

پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق

پاکستان فیڈریشن بیس بال نے پنجاب بیس بال لیگ کے بعد آئندہ سال پاکستان بیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *