Home / تازہ ترین خبر / کشمیر میں دو ریفرنڈم ہوں گے، وزیر اعظم

کشمیر میں دو ریفرنڈم ہوں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے دو ریفرنڈم کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ریفرنڈم میں کشمیری عوام پاکستان یا بھارت کے ساتھ رہنے کا فیصلہ دیں گے جبکہ ہماری حکومت میں ہونے والے دوسرے ریفرنڈم میں وہ پاکستان کے ساتھ الحاق ہونے یا آزاد ریاست کے قیام کا فیصلہ کریں گے۔

تراڑ کھل میں انتخابی جلسے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کشمیریوں کے لوگوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی، یہ بہت پرانی جدوجہد ہے اور وہ اپنے حق کے لیے بار بار کھڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بیانات کا سلسلہ شروع ہوگیا، ن لیگ نے آج تک کوئی چیز ایمانداری سے نہیں کی اور اب وہ ابھی سے شروع ہوگئے ہیں کہ دھاندلی ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’حکومت آپ کی، عملہ آپ کا، الیکشن کمیشن آپ کی پسند کا اور دھاندلی ہم کریں گے؟

انہوں نے لاہور کے جیم خانہ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی موجودگی سے متعلق بتایا کہ ’جب نواز شریف وزیر خزانہ بننے اور جیم خانہ آئے تو اپنے ساتھ دو امپائر لاتے تھے، ایک کمشنر اور دوسرا ڈپٹی کمشنر اور جب نواز شریف آؤٹ ہوتے تھے تب دونوں میں سے ایک امپائر نو بال قرار دے دیتا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تب سے مسلم لیگ (ن) کو صرف ان امپائرز کے فیصلے پسند ہوتے ہیں جو ان کی منشا کے مطابق ہوں اور اب انتخابات میں الیکٹرانک مشن کے استعمال پر اپوزیشن لچک کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس کی بنیاد پر کوئی کسی پر دھاندلی کا الزام نہیں لگا سکتا۔

Check Also

اسلام آباد میں 9مئی کی ریلی، بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *