Home / تازہ ترین خبر / پاکستانیوں کی نوجوان نسل امریکہ میں کافی ترقی کر رہی ہے، جنکو دیکھر فخر محسوس ہوتا ہے اسد مجید خان

پاکستانیوں کی نوجوان نسل امریکہ میں کافی ترقی کر رہی ہے، جنکو دیکھر فخر محسوس ہوتا ہے اسد مجید خان

(ہیوسٹن:(راجہ زاہد اختر خانزادہ
‎امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستانی کہ تعلقات کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اہم اقدامات کر رہی ہے اور یہ کمیونٹی پاکستان کا بڑا اثاثہ ہے یہ بات انہوں نے پاکستان امریکن لیگسی فاؤنڈیشن کی جانب سے ہیوسٹن میں مقامی کمیونٹی رہنماؤں سید جاوید انور اور طاہر جاوید جنکو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلال امتیاز اور تمغہ امتیاز دیا گیا تھا کے اعزازا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں ہیوسٹن میں متعین پاکستان کے قونصل جنرل ابرار حسین ہاشمی مقامی منتخب نمائندوں کمیونٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ خطبہ استقبالیہ پاکستان امریکن لیگیسی فاؤنڈیشن کے سیکریٹری سعید شیخ نے پیش کیا تقریب میں دونوں کمیونٹی رہنماؤں کا تعارف ایونٹ کے چیئرمین ایم جے خان اور ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف قدیر نے کرایا اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے حالات زندگی اور خدمات پر مشتمل ڈاکومینٹری حاضرین کو دکھائی گئی جبکہ دونوں رہنماؤں کو تنظیم کی جانب سے لیگیسی ایوارڈ سفیر پاکستان نے دیئے

جبکہ پاکستان امریکین لیگیسی فاؤنڈیشن کے صدر ہارون شیخ نے فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد پیش کیئے اور سفیر پاکستان کا تعارف کرایا تقریب سے سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید کا مزید کہنا تھا کہ میں اس بات کا ذاتی طور پر گواہ ہوں کہ سید جاوید انور نے ہمیشہ کمیونٹی خدمات کے حوالے سے ہر ممکن مدد فراہم کی اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ جس ملک سے آئے ہیں وہ اپنے تعیں اس کا قرض بھرپور طریقے سے ادا کریں اسلیئے ہی وہ ایسی کاوشوں میں مصروف رہتے ہیں اس لیے یہ پاکستانی قوم کا ایک بڑا اثاثہ ہیں سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر خوشی اس وقت محسوس ہوتی ہے جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ ہمارے پاکستانی نژاد نوجوان جس تیزی سے امریکہ میں ترقی کر رہے ہیں اور شہر کی سیاست سے لے کر سٹی میں اہم عہدوں پر تعینات ہیں ان کو دیکھ کر مجھے نہ صرف خوشی محسوس ہوتی ہے بلکہ انپر فخر بھی محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل امریکہ میں کافی ترقی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ زاہد قریشی ، بلاول سید ، علی زیدی ،سلمان احمد ، نعمان حسن اس کی بڑی مثال ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کمیونٹی پاک-امریکہ تعلقات کے حوالے سے جو کردار ادا کر رہی ہے وہ قابل تحسین اور قابل فخر ہے کیونکہ وہ اس ملک میں رہتے ہوئے نہ صرف اپنے خاندان کے لئے بلکہ ملک کے لیے بھی گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ سید جاوید انور طاہر جاوید کو حکومت پاکستان کی جانب سے جواعزازات اور ایوارڈ دیے گئے ہیں یہ ان کی والہانہ خدمت کا اعتراف ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ ہو یا دیگر معاملات پاکستان کو کسی بھی قسم کے مسائل درپیش ہوں

یہ کمیونٹیہر اشوز میں پاکستان کی مدد کرنے میں پاکستان کا ہر اول دستہ ثابت ہوئی ہے اور جو کام ہم سفارتکار بھی سرانجام نہیں دے سکتے وہ کام آپ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک عام پاکستانی نژاد امریکی شہری بھی پاکستان سے متعلق اہم ایشوز پر اپنے سینیٹرز اور کانگریس کے اراکین سے ای میل خط اور کال کے ذریعے ان کو اس ضمن میں حمایت کرنے پر آمادہ کرسکتا ہے اور اس طرح عام پاکستانی بھی اپنے ملک کی خدمت کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اورسیز پاکستانیوں کو انتہائی اہمیت دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ آپ کو سفارتخانہ ہرممکن سہولیات بہم پہنچانے کے لیے ہماں وقت کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر قونصلر سروس آن لائن کر دی گئی ہیں اس طرح ہم آپ کی دہلیز تک سہولیات بہم پہنچانے میں ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ روشن سماجی خدمت سمیت دیگر اہم اقدامات اس کی بھرپور مثال ہیں پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کی سعادت قاری فہد زماں نے حاصل کی جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے زارا خان نے پیش کیئے جسپر تمام حاضرین بآدب کھڑے ہوئے، پروگرام آخر میں محفل موسیقی کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پاکستان کے معروف قوال ریاض اور ہمنوا نے صوفی کلام پیش کیےمذکورہ پروگرام کی نظامت زینت خان مٹھانی نے کی اور آنے والے مہمانوں کا خیر مقدم طاہر بھٹی نے کیا

Check Also

اسلام آباد میں 9مئی کی ریلی، بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *