Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جب لڑکی کے چکر میں درجنوں لڑکوں نے راج کمار کی درگت بنائی

جب لڑکی کے چکر میں درجنوں لڑکوں نے راج کمار کی درگت بنائی

معروف بھارتی اداکار  راج کمار  راؤ  نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ کالج کے زمانے میں 25 لڑکوں نے مل کر ان کی پٹائی کی تھی۔

راج کمار  راؤکی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر  بھارتی میڈیا پر اداکار کے ایک پرانے قصے کے چرچے ہو  رہے ہیں جس کا انکشاف اداکار نے بذاتِ خود بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ میں 11ویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھا تب سے ہی فلموں میں کام کرنے کا بےحد شوق تھا، میں شاہ رخ خان کا بہت بڑا مداح تھا، ایک دن میں نے ایک لڑکی کو باسکٹ بال کھیلتے دیکھا تو لگا مجھے میری انجلی مِل گئی۔

راج کمار نے بتایا کہ میں نے اس لڑکی سے رابطہ کیا اور ہم نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا لیکن بعد میں پتا چلا کہ اس لڑکی کا پہلے سے بوائے فرینڈ ہے۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ لڑکا مجھے مارنے کے لیے اپنے 25 دوستوں کو ساتھ لے آیا اور  پھر سب نے مجھے خوب پیٹا، لڑکے زور زور سے چیخ رہے تھے کہ پستول نکالو اور اسے مار دو، میں ان سے بھیک مانگنے والے انداز  میں کہہ رہا تھا کہ میرے منہ پر  نہیں مارنا میں اداکار  بننا چاہتا ہوں۔

واضح رہے بالی وڈ میں اپنی صلاحیتوں سے جگہ بنانے والے راج کمار نے 2010 میں بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *