Home / جاگو بزنس / ایشیائی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالردے گا، عمر ایوب

ایشیائی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالردے گا، عمر ایوب

اسلام آباد:

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سے ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے کہا ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی60 کروڑ ڈالر کی رقم سے پاکستان میں سماجی شعبے کا تحفظ بہتر ہوسکے گا، اس رقم کا مقصد احساس پروگرام کو مزید بہتر بنانا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انسداد کورونا کے لیے بینک کے تعاون کے شکر گزار ہیں ،پاکستان میں ویکسین کی مہم بہترین انداز سے جاری ہے، عمر ایوب نے مزید کہا کہ پاکستان میں سڑکوں اور ڈیجیٹل رابطوں کی سہولیات بہتر کی جا رہی ہیں۔

 

Check Also

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں، اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *