Home / جاگو کھیل / تمیم اقبال نے ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

تمیم اقبال نے ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال نے ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ’آج سے مجھے ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر مانا جائے، میں سب کا شکر گزار ہوں‘۔

قبل ازیں بنگلایش کے اوپنر نے ٹی20 کرکٹ سے ماہ کے بریک لیا تھا اور 6 ماہ میں اپنے مستقبل کا اعلان کرنے کا کہا تھا۔

بنگال ٹائیگرز کے لیے ٹی20 انٹرنیشنل میں نمائندگی کرتے ہوئے تمیم اقبال نے 78 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 1758 رنز بنائے، جس میں انکی اوسط 24.08 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 117 رہا۔

بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے کپتان نے ٹی20 کیرئیر میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

واضح رہے کہ تمیم اقبال نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

1111

Check Also

ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *