Home / جاگو کھیل / ورلڈ کپ فائنل؛ بابراعظم نے پاور پلے کو اہم قرار دے دیا

ورلڈ کپ فائنل؛ بابراعظم نے پاور پلے کو اہم قرار دے دیا

لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں بابر اعظم نے پاور پلے کو اہم قرار دے دیا۔

میلبورن میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر پاکستان نے اچھا کم بیک کیا، تمام کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلے، اس ورلڈ کپ کی 1992 کے میگا ایونٹ سے مماثلت قرار دی جارہی ہے،ہم نروس نہیں پْرجوش ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ 100 فیصد کارکردگی پیش کریں، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

انھوں نے کہاکہ انگلینڈ کی ٹیم بہترین ٹیم ہے، فائنل میں ٹاس کی زیادہ اہمیت نہیں، ابتدائی 6 اوورز بہت اہم ہوں گے،سیمی فائنل میں ایلکس ہیلز اور جوز بٹلر نے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین پیس اٹیک ہے، ورلڈ کپ سے قبل مڈل آرڈر پر کافی باتیں ہو رہی تھیں لیکن خوشی ہے کہ بیٹرز نے اچھا پرفارم کیا، محمد حارث کو دیکھ کر لگ نہیں رہا کہ وہ پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہا ہے، فائنل کیلیے جو ٹیم پلان بنایا اس پر عمل کرنا ہو گا۔

کپتان نے کہا کہ یہ ٹائٹل جیتنے کا بہترین موقع ہے، ہم گذشتہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک پہنچے، ایشیا کپ کا فائنل بھی کھیلا، کھلاڑیوں کا خواب ہے کہ وہ یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔

ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ رمیز راجہ سے ملاقات خوشگوار رہی، انھوں نے یہی کہا کہ کھل کر کھیلیں، اپنے گیم پراعتماد رکھیں، کپتان نے کہا کہ موسم تو ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن دعا ہے کہ میچ بارش سے متاثر نہ ہو۔

 

Check Also

ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *