Home / جاگو کھیل / سعودی فٹبال کلب کی میسی کو 400 ملین یورو کے معاہدے کی پیشکش

سعودی فٹبال کلب کی میسی کو 400 ملین یورو کے معاہدے کی پیشکش

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کو بھی سعودی عرب کے فٹبال کلب نے کھیلنے کی پیشکش کردی

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق معروف اطالوی فٹبال صحافی فابریزیو رومانو نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی کلب الہلال کی جانب سے لیونل میسی کو مبینہ طور پر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔

میسی کا رواں سیزن کے اختتام پر فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب خبریں گردش کررہے ہیں کہ میسی نے یورپ کے ہی کسی کلب کیلئے کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔

لیونل میسی سعودی کلب کی پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ شامل ہو جائیں گے جو پہلے ہی النصر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ لیونل میسی نے 2021 میں پی ایس جی کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا تھا۔

Check Also

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔  انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *