Home / جاگو ٹیکنالوجی / ٹوئٹر کا لوگو تبدیل ہوتے ہی ’ڈوج کوائن‘ کرنسی کی قدر میں اضافہ

ٹوئٹر کا لوگو تبدیل ہوتے ہی ’ڈوج کوائن‘ کرنسی کی قدر میں اضافہ

ٹوئٹر کے ہوم پیج پر اب اگر آپ کو پرندے کی جگہ ’کتے‘ کا لوگو نظر آتا ہے تو یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں بلکہ ٹوئٹر مالک کی طرف سے تبدیلی ہے جس سے اب ڈوج کوائن کرنسی کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کمپنی کے لوگو ’بلیو برڈ‘ کو کرپٹو کرنسی ’ڈوج کوائن‘ کے لوگو سے تبدیل کردیا ہے جہاں اب مزاحیہ میمز میں نمایاں ’کتے‘ کی تصویر نظر آتی ہے۔

بظاہر ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی طرف سے یہ اپریل فول نظر آرہا ہے جس نے ٹوئٹر پر مسلسل مزاحیہ انداز کے ٹوئٹس کیے ہیں اور اب بلیو برڈ لوگو کی جگہ ’کتے‘ کی تصویر کا لوگو مقرر کر دیا ہے۔

گزشتہ روز امریکی وقت کے مطابق ٹوئٹر صارفین نے نوٹ کیا کہ کمپنی کے ہوم پیج اور لوڈنگ اسکرین پر نیلے رنگ کے پرندے کا لوگو تبدیل ہوکر ’ڈوج کوائن‘ کریپٹو کرنسی سے وابستہ شیبا انو امیج (کتے) کی تصویر سے تبدیل کیا گیا ہے۔

ایلون مسک نے اپنے روایتی انداز میں ایک مزاحیہ ٹوئٹ کردیا جس میں ایک کتے کی تصویر بھی شامل تھی۔

ایلون مسک نے اس نمایاں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن کچھ صارفین کی قیاس آرائیاں ہیں کہ اس کا مقصد اپریل فول منانا ہے کیونکہ کمپنی کو یکم اپریل پر لوگو تبدیل کرنے میں تاخیر ہوگئی جس کی وجہ سے اب لوگو تبدیل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ تبدیلی اس وقت آئی ہے جب ایلون مسک نے امریکا میں ایک عدالت میں درخواست دی کہ ’ڈوج کوائن‘ کے سرمایہ کاروں کی جانب سے 258 ارب ڈالر کے لیے دائر کیے گئے مقدمے کو خارج کیا جائے۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ ایلون مسک نے منافع اٹھانے، نمائش کرنے اور تفریح کے لیے گوگی کوائن اسکیم کو چلانے اور اس میں ہیرا پھیری کے لیے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا فائدہ اٹھایا۔

ایلون مسک اور ٹیسلا کے وکلا نے مقدمے کے الزامات کو ڈوج کوائن کے بارے میں ایلون مسک کے معصومانہ اور اکثر احمقانہ ٹوئٹس پر فرضی افسانہ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈوج کوائن کی قدر میں اس وقت اضافہ ہوا جب گزشتہ برس ایلون مسک نے اعلان کیا کہ ٹیسلا کی خریداری کے لیے اس کرنسی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرکے ڈوگ کوئن رکھنے کے بعد کرنسی کی قدر 0.079 سے بڑھ کر 0.094 تک آگئی ہے۔

ایک لیک ہونے والے اندرونی میمو کے مطابق ٹوئٹر کی مالیت اب 20 ارب امریکی ڈالر سے بھی کم ہے، جو چھ ماہ قبل ایلون مسک نے اس کے لیے ادا کیے تھے، ادھر یکم اپریل سے ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹانے کے وعدے کے باوجود ابھی تک صرف امریکی نشریاتی ادارے نیویارک ٹائمز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹایا گیا ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے بلیو برڈ لوگو کو ڈیجیٹل ٹوکن سے منسلک کتے میں تبدیل کرنے کے بعد آج میمز سے متاثر کرپٹو کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ایلون مسک کے نے 44 ارب ڈالر کی قیمت پر ٹوئٹر خریدا تھا جس کے بعد ملازمین کی بڑی تعداد کو فارغ کردیا گیا اور بند اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔

ایلون مسک کی طرف سے لوگو کو کتے کی شکل میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد ڈوج کوائن کی قیمت میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جو کہ 0.08 سے 0.10 تک پہنچ گئی۔

کرپٹو کرنسی رواں سال سال کے آخر میں ایک مذاق کے طور پر شروع کی گئی تھی اور ہزاروں دوسری کرنسیوں کی طرح برسوں تک بڑی حد تک قدر میں اضافے سے محروم رہی۔

Check Also

بھارت میں تمام فونز کے لیے جون 2025 تک ٹائپ سی چارجر لازمی قرار

بھارتی حکومت نے تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ٹائپ سی چارجر کو آئندہ برس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *